خاتون نے دو بچوں کے ساتھ آگ لگائی، خاتون اور بیٹی ہلاک، بیٹا شدید زخمی

پنا، (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے پنا ضلع میں صالحہ تھانہ علاقہ کے گاؤں کٹھوریا میں ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کے ساتھ گھر میں مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی جس سے خاتون اور اس کی ڈیڑھ سالہ بچی کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے میں چار سالہ بیٹا شدید طور سے جھلس گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کو ایک خاتون دروپتی کوری (28) نے اپنے دو بچوں کے ساتھ کٹھوریا گاؤں میں واقع مکان کو آگ لگالی۔ اس واقعہ میں خاتون دروپتی اور اس کی ڈیڑھ سالہ بچی رگھو کی جائے واقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ بیٹا آدرش شدید طور سے جھلس گیا، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے وقت خاتون کے ساس۔سسر کتھا سننے کے لئے گاؤں میں ہی گئے ہوئے تھے۔

پولس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی خاتون کے مائیکے والوں نے جہیز کے لیے ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں