متھرا، 15 اپریل (یو این آئی) اتر پردیش میں متھرا کے سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت نے 13.37 ایکڑ اراضی کے ایک حصے میں بنی شاہی مسجد عیدگاہ سے متعلق مقدمے کی سماعت کے لیے 4 مئی کی اگلی تاریخ مقرر کی ہے۔
ڈی جی سی سول سنجے گوڑ نے جمعہ کو بتایا کہ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے خزانچی دنیش شرما نے اپنی ذاتی حیثیت میں اور اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے خزانچی کی حیثیت سے 26 فروری 2021 کو سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انتظامیہ کمیٹی شاہی مسجد عیدگاہ، یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ، شری کرشنا جنم بھومی سیوا سنستھان اور شری کرشنا جنم بھومی ٹرسٹ کو مدعا بنایا گیا۔
مدعی کے وکیل دیپک شرما نے کہا کہ آج کی سماعت کے دوران انتظامیہ کمیٹی شاہی مسجد عیدگاہ کے سکریٹری تنویر احمد کی درخواست پر ایڈوکیٹ نیرج شرما کا وکالت نامہ داخل کیا گیا۔ مدعا علیہ ایڈوکیٹ نیرج شرما نے عدالت سے مقدمے کی کاپی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ اسے ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔ سول جج سینئر ڈویژن جیوتی سنگھ کے حکم پر انہیں مقدمے کی ایک کاپی دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے 26 فروری 2021 کو دائر اس مقدمے کی سماعت تیز نہیں ہو رہی تھی۔ اس معاملے میں اب تک کل آٹھ مقدمے دائر کیے گئے ہیں۔ سول جج جیوتی سنگھ نے اگلی سماعت کے لیے 4 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔
ممبئی نے 27 سال بعد ایرانی ٹرافی کا خطاب جیتا،سرفراز خان پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے
آسٹریلیا نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دی
بھگوا فرقہ پرست یتی نرسنگھا نند کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص)کی شان میں گستاخی ناقابل قبول :نیشنل کانفرنس
وزیر خارجہ کے پاکستان دورے کا اعلان خوش آئند بات :ڈاکٹر فاروق
چوتھی پیڑھی کے شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ
انڈیا چائلڈ پروٹیکشن کی ایگزیکٹو ڈائرکٹر سمپورن بیہورا ‘فائٹ 4 جسٹس’ ایوارڈ سے سرفراز
ہریانہ میں صبح 11 بجے تک 22 فیصد سے زیادہ ووٹنگ
کشمیر میں تیار ہونے والے کرکٹ بیٹ خواتین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی استعمال ہو رہے ہیں
جموں و کشمیر وقف بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین پنشن کے انتظار میں
توہین رسالت کے مرتکب یتی نرسمہا نند کو فورا گرفتار کر بھیا جائے جیل : ڈاکٹر ایوب سرجن