نئی دہلی، (یو این آئی): وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ عوام کی شراکت نے ملک کو ترقی میں نئی تونائی دی ہے اور سوچھ بھارت مہم اس کی براہ راست مثال ہے۔
مسٹر مودی نے پیر کو کہاکہ بیت الخلا کی تعمیر ہو یا کچرہ کا نپٹارہ، تاریخی ورثہ کا تحفظ ہو یا صفائی کامقابلہ، ملک صفائی کے شعبہ میں نئی کہانیاں لکھ رہا ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ عوامی شراکت کس طرح کسی ملک کی ترقی میں نئی توانائی بھرسکتی ہے، سوچھ بھارت مہم اس کا سیدھا ثبوت ہے۔
بیت الخلا کی تعمیر ہو یا کچرہ کا نپٹارہ، تاریخی ورثہ کا تحفظ ہو یا پھر صفائی کامقابلہ ملک آج صفائی کے شعبہ میں نئی کہانیاں لکھ رہا ہے۔