امرتسر، (یو این آئی): شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے پاکستان میں اقلیتی سکھوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور مظالم کو بدقسمتی قرار دیا۔
مسٹر دھامی نے کہا کہ آج شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے پہلے سکھ پولیس افسر گلاب سنگھ شاہین کو خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں لاپتہ کرنا اقلیتوں پر جبر کی کارروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان میں اقلیتی سکھوں کے ساتھ ناانصافی اور مظالم کی خبریں آتی رہی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہاں کے سکھ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ درست نہیں ہے اور کسی بھی ملک کی حکومت تمام برادریوں کے لوگوں کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔ گلاب سنگھ شاہین کا نامعلوم مقام پر لاپتہ ہونا پاکستان کے سکھوں میں خوف کی بات ہے اور حکومت پاکستان کو فوری طور پر ان کے ٹھکانے کے بارے میں بتانا چاہیے۔