اٹاوہ:28اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں امرسنگھ شاکیہ ماہ مقدس رمضان المبارک کے گذشتہ 23سالوں سے پورے روزے رکھ کر گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کررہے ہیں۔
محلہ شیو نگر اڈہ میں 60سال کے امر سنگھ شاکیہ پسماندہ سماج سے آتے ہیں۔ ہندوسماج کی سبھی رسم ورواج کو مانتے اور ہندو سماج کے تیوہار مناتے ہیں۔ پوجا پاٹ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ رمضان کے روزے بھی رکھتےہیں۔امر ایک چائے کی دوکان چلاتے ہیں اور رمضان کے ماہ میں صاف صفائی کو دھیان میں رکھتے ہوئے پورے مہینے اپنی چائے کی دوکان بند رکھتے ہیں۔
امر بتاتے ہیں کہ خاندان میں پانچ لوگ ہیں، ان کی بیوی شانتی دیوی، بیٹی انجلی جو شادی شدہ ہے، بیٹا جتیندر شاکیہ اور بہو مایا دیوی اور ایک پوتا جس کا نام نایتک شاکیہ ہے۔ وہ اصل میں قنوج ضلع کے چھبراماؤ کے قریب بہبل پور گاؤں کے رہنے والے ہیں، جہاں ایک مزار تھا، جس کی دیکھ بھال ان کے آباؤ اجداد کرتے تھے، تب سے وہ مزار والے بابا کی خدمت کرنے لگے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وقت گزرتا گیا اور ہمارے دن بدل گئے۔ ہم گاؤں چھوڑ کر اٹاوہ شہر آگئے۔ سال 1987 میں انہوں نے اٹاوہ میں بنی ایک سوت مل میں دھاگہ نکالنے کا کام کرنے لگااور 2002 میں دھاگہ کی مل بند ہو گئی جس کے بعد نوکری بھی چلی گئی، پھر انہوں نے یہاں ایک مکان بنایا اور اس میں بھی کالو خان بابا کی یاد میں مزار تعمیر کر الیا تبھی سے ہم رمضان کے مہینے میں روزے رکھتے ہیں۔ ماہ رمضان میں روزے رکھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔
روزے دار امر نے بتایا کہ روزہ رکھنے کے بعد وہ عید پر بھنڈارا کرواتے ہیں، وہ نماز نہیں پڑھتے لیکن ہندی میں قرآن پڑھتے ہیں اور روزانہ گھر پر مزار کی خدمت کرتے ہیں۔ کالو خان بابا کی آرتی کرتے ہیں اور ان کی پوجا کرتے ہیں۔ اٹاوہ شہر سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دور اکدل کے قریب ا سٹیشن روڈ پر ریتور گاؤں میں ایک اولڈ ایج ہوم بنایا گیا ہے جہاں سینکڑوں لوگ آتے جاتے ہیں اور کالو خان بابا کی خدمت کرتے ہیں۔
امر اپنی خواہش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اللہ تعالی ساری زندگی ان کا اس لائق رکھے کہ وہ اسی طرح رمضان میں روزے رکھتے رہیں۔ اٹاوہ میونسپل کونسل کے سابق چیئرمین فرقان احمد کا کہنا ہے کہ امر سنگھ شاکیہ رمضان میں روزہ رکھ کر ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کے لیے قابل احترام ہوگئے ہیں۔
نیشنل کانفرنس نے حکومت کا دعویٰ پیش کیا، بدھ کو حلف برداری کی تقریب کا امکان : عمر عبداللہ
مرمو، مودی لال قلعہ پر وجے دشمی پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے
ہندوستان کے خلاف جارحانہ بلے بازی کے بعد ہی ہمارے پاس جیتنے کا موقع: لیتھم
رجنی کانت کی فلم ‘ویٹائین’ نے پہلے دن 31 کروڑ روپے کی کمائی کی
نیشنل کانفرنس اور کانگریس ایک بڑے مقصد کی خاطر متحد ہوئے : طاریق قرہ
عازمین حج 2025 کے لیے14 اکتوبر سے حج منزل میں میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اہتمام : کوثر جہاں
جگدیپ دھنکڑنے درگا پوجا کے موقع پر نیک خواہشات پیش کیں
زخمی باوما بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
حالیہ اسمبلی انتخابات 2019 کے یک طرفہ فیصلوں کے خلاف عوام کا واضح پیغام ہے: میر واعظ عمر فاروق
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کروانا ہمارا اگلا چیلنج: ڈاکٹر فاروق عبداللہ