نئی دہلی، (یو این آئی): نئے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے پیر کے روز یہاں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ جنرل پانڈے نے صبح وزیر دفاع سے ملاقات کی۔
ملاقات کو خیرسگالانہ بتایا جا رہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آرمی چیف وزیر دفاع کے ساتھ سرحدوں کی صورتحال اور عسکری امور سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔جنرل پانڈے نے 30 اپریل کو ملک کے 29ویں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔
انہیں جنرلمنوج مکند نرونے کی جگہ آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل نرونے 42 سال اقتدار میں رہنے کے بعد30 اپریل کو سبکدوش ہو گئے تھے۔جنرل پانڈے نے اتوار کو نیشنل وار میموریل پرجا کرشہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ بدلتی ہوئی صورتحال میں فوج کو حال اور مستقبل میں ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔