مودی کے ویژن اور یوگی کے مشن کے مطابق یوپی ترقی کے راستے پر گامژن:راجناتھ

لکھنؤ: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مشن کے مطابق اترپردیش ترقی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے۔

سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نئے اترپردیش کی تعمیر میں پورے دل سے مصروف ہیں۔ یوگی نے اتر پردیش کی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر بنانے کا ہدف رکھا ہے، جو مستقبل قریب میں حاصل ہوکر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست میں سات ایکسپریس وے بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں تین بین الاقوامی ائیر وپرٹ کام کر رہے ہیں۔

آئی آئی ایم روڈ میں واقعہ مہارشی یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹکنالوجی میں منعقدہ 3,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے دو قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی معیشت کو 2047 تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت بنا نے کا ہدف رکھا ہے۔اسے پی ایم مودی کا کرشمہ کہا جائے گا کہ 2014 سے پہلے ہندوستان کی معیشت سائز کے لحاظ سے دنیا میں 11ویں نمبر پر تھی جو آج پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ خریداری کے معاملے میں ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا کی مشہور مالیاتی فرم مورگن اسٹینلے نے ہندوستان کے بارے میں اعتماد ظاہر کیا ہے کہ چار سالوں میں یعنی 2027 تک ہندوستان کی معیشت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے یہاں بھی اسی طرح کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہاں افتتاح ہونے والی شاہراہ ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس سے بڑی تعداد میں گاڑیاں آ سکیں گی اور لوگوں کا وقت بھی بچے گا۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں