رائے پور، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے سینئر سیاستدان اور کیرالہ کے سابق وزیر اعلی اومن چانڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
یہاں جاری تعزیتی پیغام میں مسٹر بگھیل نے کہا کہ مسٹر چانڈی نے ہمیشہ عوامی خدمت کے لئے خود کو وقف کیا۔ آخری وقت تک عوام کی خدمت میں ہمہ وقت حاضر رہے۔ ان کا جانا ملک کے لیے ناقابل تلافی سیاسی نقصان ہے۔ سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی ہے کہ خدا مرحوم کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔
واضح رہے کہ مسٹر چانڈی جو طویل عرصے سے بیمار تھے، آج بنگلورو کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ دو بار کیرالہ کے وزیر اعلی رہنے والے مسٹر چانڈی کی عمر تقریباً 80 سال تھی۔
یواین آئی۔الف الف