شیوراج نے سوامی جیندر سرسوتی کو خراج عقیدت پیش کیا

بھوپال، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج شنکراچاریہ سوامی جیندر سرسوتی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

مسٹرچوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپنی زندگی کا ہرلمحہ مذہب اور انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کردینے والے کانچی کامکوٹی پیٹھ کے 69ویں شنکراچاریہ پرم پوجیا سوامی جیندر سرسوتی کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت۔ سناتن دھرم کے پرچم بردار کے طور پر، انہوں نے ویدک وراثت، رسومات اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انسانی بہبود کی کوششوں کو رفتار دی۔

مسٹرچوہان نے کہا کہ ان کے کام اور خیالات ہمیشہ ہم سب کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں