اتراکھنڈ کے چمولی میں کرنٹ لگنے سے 15 افراد کی موت، کئی جھلسے

چمولی/دہرا دون، اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں بدھ کی صبح بجلی کا کرنٹ لگ جانے سے کم از کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ کئی لوگ جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی تحقیقات کے احکامات بھی دیے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( لاء اینڈ آرڈر) وی مروگیسن نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا کرنٹ لگ جانے سے 15 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک پولیس سب انسپکٹر اور تین ہوم گارڈ اہلکار بھی حادثے کا شکار ہوئے۔

جاری یواین آئی۔ م ع۔ 1450

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں