حزب اختلاف کی پارٹیوں کاایک پلیٹ فارم پر آنا ملک کے مفاد کے لئے اچھی علامت-گہلوت

جے پور، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ملک میں اپوزیشن پارٹیوں کے ایک پلیٹ فارم پر آنے کی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے مفاد کے لئے اچھا اشارہ ہے۔

مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعے سے کہا کہ اب حزب اختلاف کی پارٹیوں کا ایک پلیٹ فارم پر آنا ممکن ہوا ہے جو ملک کی مفادمیں اچھا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جمہوریت کو بچانے اور آئین کو مضبوط کرنے کے مقصد سے یہ اتحاد ملک کے مستقبل کی بہتری کے لئے ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کی 3500کلومیٹر بھارت جوڑو یاترا سے اہل وطن کا ایک عہد سامنے آیا اور ایک محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا نیا ماحول بنا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی نے چار مسئلے مہنگائی، بے روزگاری، امیر-غریب کے درمیان فاصلہ اور تشدد خاص طور پر اٹھائے تھے۔ اس یاترا کو تمام سیاسی جماعتوں نے پارٹی لائن سے اوپر اٹھ کر حمایت کی کیونکہ یہ سارے مسئلے ملک کے سامنے چیلنج کی طرح تھے۔

یو این آئی۔ خ س۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں