زمینی تنازعہ میں دو بھائیوں کا قتل،ملزم گرفتار

رائے گڑھ، چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع میں زمینی تنازعہ کے سلسلے میں دو بھائیوں کا دن میں کلہاڑی مار کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے ذرائع نے آج بتایا کہ تمنار تھانہ علاقہ کے گوڑھی گاؤں میں زمینی تنازعہ کے سلسلے میں ہری اوراؤں نے دو سگے بھائیوں شتروگھن چوہان (38) اور اودھو چوہان (40) کا کل قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم ہری اوراؤں کو گرفتار کر لیا ہے اور پوچھ گچھ میں اس نے جرم کرنا قبول کر لیا ہے۔

پولیس اس معاملے میں جانچ کر رہی ہے کہ اس واقعہ کو اکیلے اوراؤں نے انجام دیا ہے یا اس میں اس کے ساتھ کوئی ساتھی بھی شامل تھا۔

یو این آئی۔ خ س۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں