ستنا میں سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

ستنا، مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ناگودتھانہ علاقہ کے تحت سیت پورہ گاؤں کے نزدیک کل دیر رات ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ تینوں مرنے والوں کا تعلق بسودھا گاؤں سے بتایا گیا ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں