مارپیٹ میں زخمی نوجوان کی علاج کے دوران موت

پرتاپ گڑھ::اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ساٹھ کلومیٹر مسافت پر تھانہ سنگرام گڑھ علاقے کے شیکھرہ گاوں کے مارپیٹ میں زخمی نوجوان کی جمعہ کی صبح ایس آر این ہسپتال پریاگ راج میں علاج کے دوران موت ہوگئی ۔

ایس ایچ او اندردیو نے جمعہ کو بتایا کہ شیکھرہ گاوں کے باشندے رنجیت کمار پٹیل 25 کو بدھ کی شام گاوں کے کچھ لوگ گھر سے بلا کر لے گئے ،اور مار پیٹ کر زخمی کرنے کے بعد گڈھے میں پھینک دیا ۔شب میں جب وہ گھر واپس نہیں آیا تو اہل خانہ کی تلاش کے دوران جمعرات کو وہ مینڈارے و کالی سنگھ کا پوروا کے مابین روڈ کے کنارے گڈھے میں شدید زخمی و بیہوشی کی حالت میں پایا گیا ۔علاج کے لئے سی ایچ سی سنگرام گڑھ لے جایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد میڈیکل کالج ریفر کر دیا ۔میڈیکل کالج پہونچنے پر ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے ایس آر این پریاگ راج ریفر کر دیا ۔وہیں علاج کے دوران رنجیت کی پریاگ راج میں موت ہو گئی ۔وقوعہ کے متعلقہ میں دھیریندر پٹیل انیل پٹیل سمیت دو ملزمان کے خلاف مناسب دفعات میں جمعرات کو کیس درج کیا گیا ۔موت کے متعلقہ میں قتل کی دفعات میں توسیع کی جائے گی ۔لاش کا پوسٹمارٹم پریاگ راج میں کرایا جا رہا ہے ۔

ع ک- یواین آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں