ڈبل انجن حکومت مافیا، بدعنوانوں کو نیست و نابود کرنے والی ہے:یوگی

مظفرنگر: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کو کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت مافیا، بدعنوان اور خواتین،لڑکیوں کے وقار سے و تحفظ سے کھلواڑ کرنے والوں کو تباہ کرنے والی ہے۔

مظفر نگر میں 242 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعلی نے کہاڈبل انجن والی حکومت تمام مافیاز، بدعنوان، مجرموں اور ہماری بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کو مجروح کرنے والوں کو تباہ کرنے والی ہے، ایسے عناصر پاتال میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا جو لوگ مظفر نگر سے لوگوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کرتے تھے، وہ خود ہجرت کر گئے ہیں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں بھاگوت بھومی شکر تیرتھ کا دورہ کرنے اور اکشے وت دیکھنے کے قابل ہوں۔ ریاستی حکومت بہت جلد شکر تیرتھ ترقیاتی کونسل کی تشکیل کرنے جا رہی ہے اور اس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔”

اس سے پہلے شجر کاری کرتے ہوئے انہوں نے ریاست کے لوگوں سے ایک ایک پودا لگانے کی اپیل کی۔وزیراعلیٰ نے شکر تیرتھ پر گایوں کو گڑ بھی کھلایا اور ماں گنگا کی آرتی کی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تقریباً چار سال کے بعد انہیں بھاگوت بھومی کا دورہ کرنے کا موقع ملا، انہوں نے کہاشکر تیرتھ سے گزرنے والی ماں گنگا کی مقدس ندی کا خواب آج پورا ہو رہا ہے۔ گنگا اس دنیا میں کروڑوں جانداروں کی زندگیوں میں خوشی اور خوشحالی کا سبب ہے۔

یوگی نے زور دیا کہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی اور وراثت کے ایک نئے باب کا آغاز کر رہا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کاشی وشوناتھ دھام، سومناتھ، کیدارناتھ، بدری ناتھ اور مہاکال کے احیاء کی مثالیں پیش کیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ بلکہ اجودھیا میں شری رام مندر کی تعمیر ہورہی ہے۔

سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کام پہلے بھی ہو سکتا تھا لیکن پچھلی حکومت کے پاس عوام کے اعتماد کو احترا دینے کا وقت ہی نہیں تھا۔انہوں نے نا تو ورثہ کا تحفظ کیا اور نہ ہی ترقیاتی کاموں کے سلسلے کو آگے بڑھایا۔یوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت بہت جلد شکر تیرتھ ترقیاتی کونسل کی تشکیل کرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ترقی کو ایک نئی جہت ملے گی، رابطے میں بہتری آئے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ آج مظفر نگر کے گڑ کو ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ (ODOP) میں شامل کرنے سے مٹھاس پوری دنیا میں پھیل گئی ہے

انہوں نے کہا کہ پہلے مغربی یوپی میں بیٹیاں محفوظ نہیں تھیں اور ایک وقت ایسا آگیا تھا کہ ان کی نقل مکانی شروع ہو گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ انارکی اپنے عروج پر تھی، کسان پریشان تھے اور نوجوان بے روزگار تھے۔ لیکن آج جو بیٹیوں کی حفاظت سے کھیلے گا وہ پاتال میں جائے گا۔

یوگی نے کہاحکومت نے تاجروں کی حفاظت کو یقینی بنایاہے۔ دوسروں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے والے خود ہی نقل مکان کر گئے ہیں۔ حکومت کی فلاحی اسکیمیں بلا تفریق دستیاب کرائی جارہی ہیں۔ آج کانواڑیوں کو کوئی پریشان نہیں کر سکتا۔ آج حکومت کی طرف سے ان پر پھولوں کی بارش کی جارہی ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں