ہردوئی:کار درخت سے ٹکرا ئی،3کی موت

ہردوئی:اترپردیش کے ضلع ہردوئی کے دیہات کوتوالی علاقے میں اتوار اور پیر کی رات ایک کار کے درخت سے ٹکرا جانے سے اس میں سوار تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ علاقے کے مہولیا شیوپار باشندہ کاروباری ارون کمار گپتا اپنے چار دوستوں کے ساتھ گذشتہ رات کہیں جارہے تھے کہ ہردوئی ۔شاہجہاں پور روڈ پر چوپال ساگر کے نزدیک ان کی کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں کار سوار سبھی پانچ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہے موقع پر پہنچی پولیس نے کار میں پھنسے سبھی زخمیوںکو نکال کر علاج کے لئے مقامی میڈیکل کالج میں داخل کرایا جہاں ارون کمار گپتا اور گولی گپتا کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ حادثے میں زخمی لوگوں کو علاج کے لئے لکھنؤ بھیجا گیا لیکن راستے میں راج سنگھ کی موت ہوگئی۔ باقی زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں