بلندشہر:پولیس مڈھ بھیڑ میں لٹیرا گرفتار

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے کھرجا نگر علاقے میں پولیس نے ایک مختصر مڈھ بھیڑ کے بعد بائیک سوار لٹیرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے گرفتار بدمعاش کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، کارتوس، ایک جوڑی کنڈل(پیلی دھات) موبائل و بائیک برآمد کی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) بجرنگ بلی چورسیا نے بتایا کہ ضلع میں مطلوب مجرمین کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت 23/24 جولائی کی رات میں تھانہ کھرجا نگر پولیس شکارپور تراہے پر مشتبہ گاڑیاں کی چیکنگ میں مصروف تھی کہ تبھی ایک بائیک پر دو مشتبہ افراد آتے دکھائی دئیے جنہیں پولیس نے روکنے کا اشارہ یا تو بدمعاش بائیک کو تیزی سے بھگانے لگے۔

پولس ٹیم نے بدمعاشوں کا پیچھا کیا تو ان کی بائک بے قابو ہو کر برولی کٹ کے قریب گر گئی۔ خود کو گھیرے میں دیکھ کر شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا اور ایک بدمعاش جنگل کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔مفرور بدمعاش کی گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

گرفتار/زخمی بدمعاش کی شناخت جاوید ساکن محمد عظیم الدین بدھی خان ٹاؤن، تھانہ گلاوٹھی کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم جاوید شاطرقسم کا ڈاکو ہے جو تھانہ خرجہ نگر میں دفعات 392/411 میں درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں