اناؤ:پولیس افسر نے کی خودکشی

اناؤ: اترپردیش کے ضلع اناؤ کے سفیر پور کوتوالی انچارج اشوک کمار ورما نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ گذشتہ رات گشت سے لوٹنے کےبعد ایس ایچ او نے اپنی سرکاری رہائش پر پہنچ کر پھانسی لگا لی۔ ہمراہی سپاہیوں کی مانیں تو گشت سے لوٹنے کے بعد انہوں نے 12بجے واپس ہمراہیوں کو آنے کے لئے کہا تھا ۔ واقعہ رات تقریبا 11بجے کا بتایا جارہا ہے۔ واقعہ کی جانکاری تب ہوئی جب تھانے کا سپاہی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچا اور اندر سے آواز نہ ملنے پر دیگر اسٹاف کو جانکاردی اس کے بعد دروازہ توڑ کر جب دیکھا گیا تو وہ پھندے سے لٹکتے ہوئے دکھائی دئیے۔

آنافان انہیں اتار کر سی ایچ سی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ایس ایچ او کے پھانسی لگانے اور موت ہونے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی، اے ایس پی کے ساتھ سی او سٹی اور سی او شفیع پور بھی موقع پرپہنچے اور جانچ پڑتا کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔متوفی اشوک کمار ورما مستقل طور سے ضلع امروہہ کے رہنے والے ہیں۔ اسی جولائی میں ان کا تبادلہ لکھنؤ رینج کے کھیری سے اناؤ ہوا تھا جس کے بعد گذشتہ پانچ جولائی کو انہیں شفیع پور کوتوالی انچارج عہدے کی کمان سونپی گئی تھی۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں