غازی پور: اسکول بس اورٹرک میں ٹکر، تین بچے زخمی

غازی پور اترپردیش کے ضلع غازی پور کے رامپور ماجھا تھانہ علاقے میں منگل کی صبح اسکول بس اورٹرک کی ٹکر میں تین بچے زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق نیشور انٹر کالج اسکول کشمہی کھرد کی بس دیوکلی بازار کی طرف سے آہی تھی کہ کٹ پر ٹرن لیتے وقت پیچھے سے آرہی ٹرک نے بس کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں شیوم شرما(13)، ستیم شرما(11) اور انشو شرما(09)زخمی ہوگئے۔

تینوں بچے تراؤ گرام باشندہ سبھا جیت وشوکرما کے بیٹے ہیں۔ ٹرک ٹکر کے بعد سڑک کنارے گڑھے میں پلٹ گیا۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں