وزیراعظم راجستھان کے دورے پر جمعرات کو سیکر آئیں گے

سیکر، وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو راجستھان کا دورہ کریں گے جہاں وہ 1.25 لاکھ پی ایم کسان سمردھی کیندر کو قوم کے نام وقف کریں گے اور ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

27 جولائی کو، تقریباً 11:15 بجے وزیر اعظم راجستھان کے سیکر میں ایک عوامی پروگرام میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس کے بعد وہ راجکوٹ، گجرات پہنچیں گے جہاں تقریباً 3:15 بجے وزیر اعظم راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد تقریباً 4:15 بجے وزیر اعظم راجکوٹ کے ریس کورس گراؤنڈ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

کسانوں کو فائدہ پہنچانے والے ایک اہم اقدام میں، وزیر اعظم ایک لاکھ پی ایم کسان سمردھی کیندر (پی ایم کے ایس کیز) کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔پی ایم کے ایس کیز کو کسانوں کی تمام ضروریات کے لیے ون اسٹاپ حل فراہم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ زرعی معلومات (کھاد، بیج، آلات) سے لے کر مٹی، بیج اور کھاد کی جانچ کی سہولیات تک اور مختلف سرکاری اسکیموں سے متعلق معلومات تک پی ایم کے ایس کیز کا ملک میں کسانوں کے لیے ایک قابل اعتماد امدادی نظام بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔ وہ بلاک/ضلع سطح کے آؤٹ لیٹس پر کھاد کے خوردہ فروشوں کی مستقل استعداد کار کو بھی یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعظم یوریا گولڈ لانچ کریں گے ۔یہ یوریا کی ایک نئی قسم ہے جو سلفر کوٹیڈ ہے۔ سلفر کوٹیڈ یوریا کا استعمال مٹی میں سلفر کی کمی کو دور کرے گا۔ یہ اختراعی کھاد نیم کوٹیڈ یوریا سے زیادہ کفایتی اور مؤثر ہے، پودوں میں نائٹروجن کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے، کھاد کی کھپت کو کم کرتی ہے، اور فصل کے معیار کو بہتر بناتی ہے۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) پر 1500 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او) کی آن بورڈنگ کا آغاز کریں گے۔او این ڈی سی ،ایف پی او کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، آن لائن ادائیگی، بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) اور بزنس ٹو کنزیومر ٹرانزیکشنز تک براہ راست رسائی کے ساتھ بااختیار بناتا ہے اور دیہی علاقوں میں لاجسٹکس کی ترقی کو متحرک کرتے ہوئے مقامی قدر میں اضافہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں