نئی دہلی، سپریم کورٹ کی جانب سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی توسیع کو غیر قانونی قرار دینے اور ان کی مدت ملازمت کی حد 31 جولائی 2023 مقرر کرنے کے باوجود مرکزی حکومت نے ایک بار پھر ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس کی سماعت جمعرات کو ہوگی جسٹس بی آر گاوائی کی سربراہی والی بنچ نے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی درخواست پر کل اس معاملے کی سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔
‘خصوصی تذکرہ’ کے دوران مسٹر مہتا نے موجودہ ای ڈی ڈائریکٹر مشرا کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرنے کی استدعا کی۔
ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن، جنہوں نے مسٹر مشرا کی سروس میں بار بار توسیع کے خلاف ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی طرف سے دائر کی گئی پی آئی ایل کی دلیل کو ایک ٹویٹ میں مرکز کی درخواست کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دیا۔
واضح رہے کہ 11 جولائی کو جسٹس گاوائی کی سربراہی والی بنچ نے مسٹر مشرا کی ایک ایک برس کے دو میعاد کی توسیع کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ تاہم انہیں 31 جولائی تک اپنے عہدے پر برقرار رہنے کی مہلت دی تھی۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ وسیع تر عوامی مفاد کے پیش نظر انہیں (سنجے کمار مشرا) کو 31 جولائی 2023 تک موجودہ عہدے پر رہنے کی اجازت ہے۔ یعنی حکومت کو اس عہدے پر کسی اور افسر کی تقرری کے لیے تقریباً 20 دن کا وقت دیا گیا تھا۔
تاہم بنچ نے سنٹرل ویجیلنس کمیشن (ترمیمی) ایکٹ 2021 اور مرکزی حکومت کے دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی) ایکٹ 2021 کی درستگی کے چیلنج کو مسترد کردیا تھا۔
یہ دونوں ترمیم شدہ ایکٹ سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسیوں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر کے عہدے کی مدت میں 5 سال تک توسیع کی اجازت دیتے ہیں –
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا