بارہ بنکیاترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام نگر علاقے میں بدھ صبح ایک بچی کے ساتھ درندگی کا واقعہ روشنی میں آیا ہے۔ بچی کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رام نگر تھانہ علاقے میں پانچ سال کی معصوم بچی کے ساتھ گاؤں کے ہی نوجوان نے عصمت دری کی۔ پولیس اور رشتہ داروں نے لڑکی کو آج صبح گنے کے کھیت میں نازک حالت میں پایا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ منگل کی شام لڑکی گھر کے قریب سے اچانک لاپتہ ہوگئی۔ لواحقین نے تلاش شروع کیا لیکن وہ نا ملی۔ اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس اور رشتہ دار لڑکی کی تلاش میں گاؤں کے باہر گئے اور اسے گنے کے کھیت میں نازک حالت میں پایا گیا۔ معلوم ہوا کہ گاؤں کے ایک نوجوان نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد فارنسک ٹیم بشمول ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشوتوش مشرا اور کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی۔
پولیس نے بچی کو ضلع ہیڈکوارٹر واقع اسپتال میں داخل کرایا دیا ہے۔ اہل خانہ کی تحریر پر ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جانچ کی جارہی ہے۔
یواین آئی۔ولی