شاہ کا دورہ بھوپال، میٹنگوں کے بعد آج ہوگی واپسی

بھوپال، مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر امت شاہ مدھیہ پردیش میں اپنے دو روزہ قیام کے بعد آج دارالحکومت بھوپال سے دہلی واپس جائیں گے۔

اس سے پہلے مسٹر شاہ نے کل رات تقریباً آٹھ بجے راجدھانی بھوپال پہنچنے کے بعد پارٹی کی ریاستی اکائی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ دیر رات تک میٹنگ کی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس دوران آئندہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی کی تیاریوں کے تعلق سے غور و خوض اور تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں انتخابات سے قبل بننے والی پارٹی کمیٹیوں کی تشکیل کے تعلق سے بھی پارٹی قیادت کے درمیان بات چیت ہوئی۔
مسٹر شاہ آج تقریباً 11 بجے بھوپال سے واپس آئیں گے۔

آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے مسٹر شاہ مسلسل بھوپال کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ تقریباً ایک ہفتہ قبل مختصر قیام پر بھوپال آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے پارٹی کی ریاستی قیادت کے ساتھ میٹنگ بھی کی تھی، جس میں قبل از انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا تھا۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں