بی ایس ایف نے پاکستانی شہری کو پاکستانی رینجرز کے حوالے کیا

جالندھر، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے ضلع فاضلکا علاقے میں گرفتار ایک پاکستانی شہری کو پاکستانی رینجرز کے حوالے کر دیا۔

بی ایس ایف کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کو سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے فاضلکا کے خان پور گاؤں کے قریب ایک پاکستانی شہری کو ہندوستانی سرحد میں داخل ہوتے ہوئے پکڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ گرفتار پاکستانی شہری غیر دانستہ طور پر بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا۔ اس کے پاس سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی۔

بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز سے رابطہ کر کے شدید احتجاج درج کرایا۔ اس کے علاوہ گزشتہ رات 8 بجکر 15 منٹ پر پکڑے گئے پاکستانی شہری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں