سانپ کے کاٹنے سے دو کی موت

ستنا، مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے رام نگر تھانہ علاقے میں دو الگ الگ واقعات میں سانپ کے کاٹنے سے دو خواتین کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بدھی بائی کول (60) کو رام نگر تھانہ علاقہ کے تحت نوگاؤں میں کل ایک زہریلے سانپ نے کاٹ لیا۔ علاج کے لیے اسپتال لے جانے کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ ایک اور واقعہ میں اسی تھانہ علاقے کے بندرکھا گاؤں کی لیلا دیوی کو گھر کے اندر سانپ نے کاٹ لیا جو علاج کے دوران فوت ہوگئی۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں