شیوراج نے ہیپاٹائٹس سے متعلق بیداری کی اپیل کی

بھوپال، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر آج لوگوں سے اپیل کی کہ اس بیماری سے بچنے کے لیے بیداری بہت ضروری ہے۔

اپنے ٹویٹ میں مسٹر چوہان نے کہا کہ ہیپاٹائٹس متعدی خون، آلودہ خوراک یا پانی کے سبب ہونے والی مہلک بیماری ہے لیکن بروقت تشخیص اور علاج سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اس مرض کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں خود بھی اور ساتھ ہی دوسروں کو بھی بیدر کرنے کا عزم کریں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں