بہرائچ:چرس کے ساتھ اسمگلرگرفتار

بہرائچ:اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے روپیڈیہا پولیس و ایس ایس بی نے مشترکہ طور سے گشت کے دوران 580گرام چرس کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ برآمد چرس کی قیمت تقریبا 20لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) ڈاکٹر پوتر موہن ترپاٹھی نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی دیر رات تھانہ روپیڈیہا انچارج انسپکٹر شری دھر پاٹھک کی قیادت میں پولیس ٹیم و ایس ایس بی ٹیم کے ساتھ ٹیم علاقے میں چیکنگ کررہی تھی۔ اسی دوران آئی سی پی روڈ سے کملیش ورما(25)باشندہ رام نگر بست پور ادل تھانہ روپیڈیہا کو 580گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں دفعات8/20این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو عدالت صدر روانہ کیا ہے۔ برآمد چرس کی قیمت تقریبا 20لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں