ہردوئی:بائیکوں کی ٹکر میں 3کی موت، ایک زخمی

ہردوئی:اترپردیش کے ضؒع ہردوئی کے پالیع لاقے میں جمعہ اور سنیچر کی رات دو بائیکوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دیر رات تعزیہ کا جلوس دیکھ کر لوٹ رہے دو بائیک سواروں کی آمنے سامنے سے تیز رفتار ٹکر ہوگئی۔ دونوں بائیکوں پر دو دو لوگ سوار تھے۔

آمنے سامنے کی ٹکر میں موقع پر ہی دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مہلوکین میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔ ایک کو نازک حالت میں علاج کے لئے لکھنؤ بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پالی شاہ آباد روڈ شاہجہاں پور ضلع کے کٹرا علاقے کے رہنے والے یوسف اور اس کا بھائی یونس پالی قصبہ جارہے تھے جبکہ شاہ آباد کوتوالی کے ہسیپور کرمایا گاؤں کے رہنے والا عظیم اپنے ایک ساتھی اشفاق کے ساتھ پالی سے تعزیہ کا جلوس دیکھ کر واپس اپنے گھر کی طرف جارہا تھا۔ شاہ آباد پالی روڈ پر برگدیا موڑ پر تیز رفتار آرہی دو نوں بائیکوں کی آمنے سامنے زور دارٹکر ہوگئی ٹکر اتنی شدید تھی کہ بائیک پر سوار چاروں افراد بری طرح لہولہان ہوگئی۔

موقع پر پہنچی پولیس نے سبھی کو شاہ آباد کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا جہاں پر یوسف اور عظیم کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ اشفاق اور یونس دونوں لوگوں کو علاج کے لئے ہردوئی ریفر کردیا گیا جہاں سے دونوں کی حالت نازک دیکھتے ہوئے علاج کے لئے لکھنؤ بھیجا گیا لیکن راستے میں یونس نے دم توڑ دیا۔سڑک حادثے میں مہلوکین میں شامل یونس اور یوسف سگے بھائی ہیں جبکہ اشفاق کا علاج چل رہا ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں