رائے گڑھ، چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع میں زمین کے تنازعہ پر بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کا قتل کردیا۔
دونوں بھائیوں کے درمیان آبائی زمین کا پرانا تنازعہ تھا۔ گزشتہ روز جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ملزم بڑے بھائی نے کلہاڑی سے حملہ کر کے چھوٹے بھائی کا قتل کر دیا۔ پولیس ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے دھرمجے گڑھ تھانہ کے تحت نارکالو کا رہنے والا دھیرسائے راٹھیا (41) اپنے خاندان کے ساتھ رہتا تھا۔ گھر کا خرچہ چلانے کے لیے وہ کھیتی باڑی کرتا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کا اپنے چھوٹے بھائی امیرسائے راٹھیا (40) سے آبائی زمین کو لے کر تنازع چل رہا تھا۔
دریں اثناء کل امیرسائے اپنے کھیت میں کام پر گیا۔ اس دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دھیرسائے نے اپنے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ پوچھ گچھ کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یواین آئی۔ م س