دوائی پہنچا کر واپس آنے والی پک اپ کھائی میں گر گئی، ایک جاں بحق، چار زخمی

نینی تال، اتراکھنڈ کے باگیشور میں دور دراز علاقوں میں جان بچانے والی ادویات پہنچانے کے بعد واپس آنے والی ایک پک اپ کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک ڈاکٹر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق پک اپ گاڑی نمبر UK 02 CA 0049 ہفتہ کی صبح باگیشور ضلع کے دور دراز کے اسپتالوں میں ادویات پہنچانے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

اس میں پانچ لوگ تھے۔ چورا، بنلیکھ، ادیم ستھل اور جلمانی اسپتالوں میں دوائیں پہنچانے کے بعد واپس آتے ہوئے، وہ ٹوپیڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی اور کھائی میں گر گئی۔

اس حادثے میں دیالیکھ نیپال ہال، نومیش کھیت باگیشور کے رہنے والے ونود بہادر کی موت ہوگئی، جب کہ ڈاکٹر انوراگ سرکار، بھون پریہار، رتن مہات اور پردیپ نیگی زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور آس پاس کے گاؤں والے موقع پر جمع ہوگئے اور سبھی کو اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹر نے ونود کو مردہ قرار دے دیا۔ باقی کا علاج جاری ہے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں