بلند شہر میں کار حادثے میں چار افراد ہلاک

بلند شہر، اترپردیش کے بلند شہر ضلع کے دیوائی علاقے میں منگل کو سڑک حادثے میں کار میں سفر کر رہے دو بھائیوں سمیت چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سنبھل ضلع کے دھناری گاؤں کے رہنے والے پرمود (42) اور نیرج (37) اپنے ساتھیوں پشپیندر اور جتیندر کے ساتھ ایک ایکو کار میں اترولی کے قریب سلیم پور گاؤں سے نوئیڈا جارہے تھے کہ دانپر گاؤں کے قریب رات کے 2 بجے نامعلوم گاڑی نے کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

حادثے میں کار ڈرائیور سمیت تمام مسافر گاڑی میں ہی پھنس گئے۔ موقع پر پہنچے گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس نے کٹر مشین منگوا کر گاڑی میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا۔ اس حادثے میں نیرج اور پرمود کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ پشپندر اور جتیندر کی اسپتال لے جاتے ہوئے موت ہوگئی۔ حادثے میں دولت پور کا رہنے والا مکیش شدید زخمی ہوگیا ہے، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یواین آئی ۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں