فرخ آباد:سڑک حادثے میں دونوجوانوں کی موت

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے راجے پور علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرام تاج پور باشندہ ستیہ پال(35) اودھیش(28)کے ساتھ گرام کتلوپور سے کنسٹرکشن کا سامان لینے جارہے تھے کہ بدایوں۔فرخ آباد شاہراہ پر گرام ہریہر پور آئی ٹی آئی کے نزدیک تیز رفتار گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں دونوں کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں