ماں۔بیٹے کو ٹرک نے روندا

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے فتح گنج پچھمی علاقے میں بدھ کو موٹر سائیکل سوار ماں۔بیٹے کو ایک ٹرک نے روند دیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر)راہل بھاٹی نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پی آیا جب کلچا گوٹیا منو کمار(22)اپنی ماں نندو دیوی(49) کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے بشارت گنج جارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سی بی گنج میں روڈ عبور کرتے وقت موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر مار دی اور دونوں ماں۔بیٹے ٹرک کے پہیہ کے نیچے آگئے۔ٹرک منوج اور نندو کو 100میٹر تک گھسیٹے چلا گیا۔دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے ٹرک کو ضبط اور ڈرائیو رکو گرفتا رکرلیا ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں