اوریا:ہائی ٹینش لائن کی زد میں آنے سے ٹرک ڈرائیور کی موت

اوریا:اترپردیش کے ضلع اوریا کے پھپھوند علاقے کے اچھلدا روڈ پر بدھ کو پٹرول پمپ کے نزدیک ایک ٹرک ہائی ٹیشن لائن کی زد میں آگیا۔ جس سے ڈرائیور کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔

آفیشیل ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ بیلا تھانہ علاقے کے گاؤں ملہوسی باشندہ راجیو کمار(45) ٹرک چلا کر اپنے کنبے کی روزی۔روٹی کا انتظام کرتا تھا۔ وہ پیر کی صبح کانپور دیہات کے نبی پور میں گتا اترا کر واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ قصبہ پھپھوند کے اچھلدا شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ کے نزدیک ٹرک ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آگیا جس سے ٹرک میں کرنٹ اترآیا اور ڈرائیور کی جھلس کر موت ہوگئی۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں