میرٹھ:سڑک حادثے میں صحافی۔چچی کی موت

میرٹھ:اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں پیش آئے سڑک حادثے میں دہلی میں ایک نیوز چینل کے صحافی اور ان کی چچی کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ سردھنا علاقے کے گاؤں کالند باشندہ امن تیاگی(24) اپنی چچی رانی تیاگی کے ساتھ ضلع باغپت کے گاؤں برناوا میں اپنےماما کے یہاں کسی کی مٹی میں شرکت کے لئے گئے تھے۔

منگل کی دیر شام امن تیاگی اپنی چچی کے ساتھ اسکوٹی سے واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران میرٹھ بڑوت روڈ پر ہنڈن کے نزدیک ایک کینٹر نے اپنے آگے جانے والی کار میں ٹکر مار دی جس کی زد میں ان کی اسکوٹی بھی آگئی اور دنوں ایک کھائی میں گر گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اس حادثے میں کار سوار ایک شخص بھی زخمی ہوگیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے کرین کی مدد سے اسکوٹی کو کھائی سے نکلوایا اور دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

ایس پی دیہات کملیش بہادر نے بتایا کہ متوفی امن تیاگی دہلی میں زی نیوز چینل سے وابستہ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے اور ان کی چچی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہیں۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں