جعلی نوٹ کیس کا اہم ملزم گرفتار

مورینا، پولیس نے مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں جعلی کرنسی چھاپنے کے معاملے میں اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس گروہ کے اہم ملزم بھوپیندر دھاکڑ کو کل رام پور تھانے نے ایک مخبر کی مدد سے جعلی کرنسی چھاپنے اور بازار میں فروخت کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا کہ پنکی ڈھاکڑ نوٹ چھاپنے کے لیے اندور سے کاغذ کی شیٹ لاتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اس کیس کے دیگر دو ملزمین کے علاوہ کپل راوت اور لال سنگھ دھاکڑ کو یکم اگست کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان تینوں ملزمان کے قبضے سے جعلی نوٹ چھاپنے میں استعمال ہونے والا کمپیوٹر، پرنٹر اور سو سو کے نوٹوں کے سیٹ اور 28 ہزار روپے کے نوٹ ضبط کیے گئے ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں