ٹرک کی ٹکر سے بائک سوار دو افراد کی موت ،و ایک زخمی

پرتاپ گڑھ، اترپردیش میں ضلع ہیڈکواٹر سے 25 کلومیٹر مسافت پر تھانہ رانی گنج علاقے کے پورے گولیا گاوں کے نزدیک گزشتہ شب ٹرک کی ٹکر سے بائک پرسوار دوافراد کی موت ہوگئی ،جبکہ ایک شدید زخمی ہے ۔

تھانہ رانی گنج ایس ایچ او آدتیہ سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ لکھنو بنارس قومی شاہراہ پر گزشتہ شب پورے گولیا گاوں کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے جہاں ایک بائک پر سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تینوں کو علاج کے لئے مقامی ہسپتال لایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دے دیا جبکہ ایک کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ایس آراین پریاگ راج ریفر کر دیا ۔ دونوں مہلوکین کی شناخت نتن 22 و اشونی 23 ،اور زخمی کی شناخت لکی وشواکرما 14 ولد شمبھو کے طور پر کی گئی ہے۔

سبھی پورے گولیا گاوں کے باشندے تھے ۔ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرک کو تحویل میں لیا گیا ۔تینوں بائک سوار رانی گنج سے جنم اشٹھمی دیکھ کر گھر واپس آرہے تھے ۔دونوں لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ضلع ہیڈکواٹر بھیج دیا گیا ۔

یو این آئی۔ ع ک خاں۔ شا پ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں