کوشامبی:گنگا میں نہاتے وقت بچے کی ڈوب کر موت

کوشامبی: اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے شیتلا دھام کڑا کوتوالی علاقے میں آج بازار گنگا گھاٹ میں نہاتے وقت ایک بچہ گنگا میں ڈوب گیا۔

اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس اور غوطہ خوروں کی مدد سے بچے کی تلاش شروع کی گئی۔ تھانہ انچارج آسوتوش سنگھ نے بتایا کہ ککڑا دھام باشندہ کونین(13)جمعرات کو ساتھیوں کے ساتھ گنگا میں نہانے گیا تھا۔ اسنان کرتے وقت گہرے پانی میں اترنے کی وجہ سے گنگا میں ڈوب گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں