بلندشہر:عصمت دری کا ملزم گرفتار

بلندشہر:اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے کھرجا نگر کوتوالی علاقے کے گاؤں میں جمعرات کی رات ایک نوجوان نے 13سالہ معصومہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔

ایس پی دیہات بجرنگ بلی چورسیا نے بتایا کہ ذہنی طور سے معذور 12/13سال کی ایک بچی کل دیر شام گاؤں کے ہی دیگر بچوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہی تھی تبھی گاؤں کے ہی کنہیا نامی ایک 35سالہ شخص تنہائی کا فائدہ اٹھا کر اسے پکڑ لیا اور زبردستی معصومہ کو حیوانیت کا شکار بنایا۔

مقامی افراد نے کنہیا کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور واقعہ کی رپورٹ لکھ کر نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ ملزم کو متاثرہ کے بھائی کا دوست بتایا جارہا ہے۔ متاثرہ کے دو بھائی ہیں ۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں