ٹرک اور بولیرو کے درمیان تصادم میں پانچ افراد ہلاک

جے پور، راجستھان کے چورو ضلع کے سردار قصبے میں آج شام بولیرو جیپ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بولیرو میں 10 افراد سوار تھے جو مذہبی یاترا کے بعد اپنے گاؤں راجاسر واپس آ رہے تھے کہ ساور-سنداسر کے درمیان قومی شاہراہ پر جیپ ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اس واقعے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یواین آئی۔م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں