کسان کی سوتے وقت دھاردار اسلحہ سے مارکر قتل

پرتاپ گڑھ،: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ساٹھ کلومیٹر مسافت پر تھانہ سنگرام گڑھ علاقے کے وجئی مئو گاوں میں گزشتہ جمعہ و ہفتہ کی شب آٹا چکّی پر سوتے وقت کسان کا دھاردار اسلحہ سے مارکر قتل کر دیا گیا ۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی روہت مشرا نے ہفتہ کو بتایا کہ تھانہ سنگرام گڑھ علاقے کے وجئی مئو گاوں کا باشندہ ہریش چندر پٹیل 54 کی گھر سے پانچ سو میٹر مسافت پر اس کا ٹیوب ویل و آٹا چکٰی واقع ہے ،جہاں وہ شب میں ٹیوب ویل پر سو رہا تھا کہ وہیں کسی نے اس کا دھاردار اسلحہ سے مارکر قتل کر دیا ۔اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہونچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ضلع ہیڈکواٹر بھیج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔شکایت پر قتل کا کیس درج کیا جائے گا ۔

یو این آئی، ع ک،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں