دو مسافر بسوں کی ٹکرمیں 10 افراد زخمی

بڑوانی، مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع میں آج دو نجی مسافر بسوں کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

سیندھوا سب ڈویژنل آفیسر (پولیس) کمل سنگھ چوہان نے بتایا کہ بالسمود میں واقع انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کی سنٹرل لائن میں آمنے سامنے کی ٹکر سے ایک ڈرائیور سمیت 10 مسافرزخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو جولوانیہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے تین کو بڑوانی ریفر کر دیا گیا ہے۔ ایک دو پہیہ گاڑی ڈرائیور کو بچانے کی کوشش کے دوران دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک بس کھرگون سے مہاراشٹر کے دھولیہ جب کہ دوسری مہاراشٹر کے ممبئی سے اندور واپس آ رہی تھی۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں