مہوبہ:چار لاکھ کے گانجے کے ساتھ چار اسمگلر گرفتار

مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے شری نگر علاقے میں ہفتہ کو پولیس نے منشیات اسمگلر کے ایک بین ریاستی گروہ کے چار اراکین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریبا چار لاکھ روپئے مالیت کا گانجا برآمد کیا ہے۔

ایس پی اپرنا گپتا نے یہاں بتایا کہ سرحدی مدھیہ پردیش کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کی اطلاعات پر پولیس نے چیکنگ مہم چلا کر ایک بولیرو کار کو سورا چوکی کے نزدیک پکڑا۔ جس کی تلاش میں کثیر مقدار میں گانجا برآمد کیا۔ یہ گانجا چھتیس گڑھ سے اسمگلنگ کر کے لایا جارہا تھا۔ اسمگلروں کے ذریعہ مذکورہ سوکھے گانجے کو کافی مضبوطی سے ایک ایک کلو گرام کی پیکنگ میں بولیرو کار کی سیٹوں کے اندر بہت سلیقے سے چھپا کر رکھا گیا تھا۔ جسے پکڑنا کافی مشکل تھا۔

ایس پی نے بتایا کہ برآمد کئے گئے گانجے کا وژن 62کلو گرام ہے جس کی قیمت چار لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے ذریعہ بولیرو میں پکڑے گئے چاروں اسمگلر پون کشواہا، کندھی لال، پشپیندر یادو اور پون مہوبہ ہیڈکوارٹر کے ستی پوری علاقے کے رہنے والے ہیں۔

پولیس کی پوچھ گچھ میں ان نوجوانوں نے منشیات اسمگلنگ میں گذشتہ کافی وقت سے ملوث ہونے کی جانکاری دی ہے۔ وہ چھتیس گڑھ سے گانجا اسمگلنگ کر کے لاتے تھے اور اسے مدھیہ پردیش و اترپردیش کے مختلف علاقوں میں پھیلے اپنے ایجنڈوں کے ذریعہ سے فروخت کرتے تھے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں