ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی موت

بھیلواڑہ راجستھان میں بھیلواڑہ ضلع کے پنڈیر تھانہ علاقے کے ساور چوراہے پر ایک ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق، تھانہ علاقہ کے جسونت پورہ کے رہنے والے سانورا گرجر اور ہنس راج گرجر کی کل رات پنڈیر کے ساور چوراہے پر ٹرک اور بائک کی ٹکر میں موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پنڈیر سرپنچ کے نمائندے مکیش جاٹ اور ان کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو گاڑی سے پنڈیر سرکاری اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔

دوسری طرف دونوں نوجوانوں کی موت کی خبر ملتے ہی جسونت پورہ گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں