بارہ بنکی:دیوار گرنے سے معصوم بھائی۔ بہن کی موت

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے شہر کوتوالی علاقے میں پیر کی صبح بارش کے دوران کچی دیوار منہدم ہونے سے سگے بھائی ۔بہن کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرام جرسنڈا باشندہ آکاش قنوجیا اور رادھا قنوج کی بیٹی انشکا(09) اور بیٹا سوبھ(07) گھر سے بیت الخلا کے لئے نکلے تھے۔ واپس لوٹتے وقت گاؤں کے ہی سونے لال کے گھر کی کچی دیوار بھربھرا کر منہدم ہوگئی اور بھائی بہن ملبے کے نیچے دب گئے۔

مقامی افراد نے کافی مشقت کے بعد دونوں کا باہر نکالا اور ضع اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کو مردہ قرار دےد یا۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں