پولیس اور شرپسندوں کے درمیان مڈبھیڑمیں چار افراد گرفتار

کوشامبی اتر پردیش کے کوشامبی ضلع کی اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) ٹیم کے ساتھ مل کر چروا پولس نے پیر کی رات مڈبھیڑ میں زخمی ہونے والے دو بدمعاش سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے دو کٹے اورلوٹا گیا سامان برآمد کیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ برجیش کمار شریواستو نے آج بتایا کہ چروا تھانہ علاقہ میں 8 ستمبر کی شام شمس پور کے رہائشی انوپ سونی جو دوکان سے گھرلوٹ رہے تھے، دھمسیڈا روڈ پر موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم بدمعاشوں نے روک کربندوق کی نوک پرسونے اور چاندی کے زیورات سے بھرا ہوا بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف رپورٹ درج کی گئی اور شرپسندوں کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔

بدمعاشوں کی تلاش کے دوران پولس کو کل رات اطلاع ملی کہ چروا تھانہ علاقہ کے گنگوا باغ کے پاس کچھ بدمعاش لوٹا ہوا سامان تقسیم کررہے ہیں۔ اس اطلاع پر ایس او جی کی ٹیم اور تھانہ چروا پولیس سرگرم ہوگئی، شرپسندوں کی تلاش میں جیسے ہی پولیس ٹیم گنگوا باغ کے قریب پہنچی تو وہاں موجود بدمعاشوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور بھاگنے لگے، دفاع میں پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی تھی۔ جس میں وجے کمار ساکن ریوا مدھیہ پردیش اور اس کے ساتھی آشیش نشاد ساکن تلیار گنج، پریاگ راج، کے پیر میں گولی لگ جانے کی وجہ سے دونوں بدمعاش زخمی ہو کر گرگئے۔ پولس ٹیم نے محاصرہ کے بعد وجے کمار، آشیش نشاد کے علاوہ ساتھ ان کے ساتھی سورج پاسی ساکن شمس پور کوشامبی، راہل ساکن پورہ مفتی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار بدمعاشوں سے دو کٹے، بھاری مقدار میں زندہ کارتوس کے علاوہ انوپ سونی سے لوٹے ہوئے زیورات، زیورات وزن کرنے والی الیکٹرانک مشین اور 2410 روپے نقد برآمد کیاہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اس کامیابی پر پولیس پارٹی کو 25000 روپے نقد انعام سے نوازا ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں