للت پور:تالاب میں ڈوبنے سے بچے کی موت

للت پور:اترپردیش کے ضلع للت پور میں جمعرات کو تالاب میں ڈوبنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی۔

کوتوالی تال بیہٹ علاقے کے گرام چراونی باشندہ رام نواس کا 10سالہ بیٹا ارون آج جمعرات کو دوستوں کے ساتھ تالاب میں اترکر کھیل رہا تھا۔ تبھی اچانک وہ گہرے پانی میں اترگیا۔جب وہ کافی دیر تک واپس نہیں آیا تو اس کے ساتھیوں نے اہل خانہ کو مطلع کردیا۔

اہل خانہ تالاب پرآئے لیکن ارون کا کوئی پتہ نہیں چلا، تو انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سےاسے باہر نکلوایا۔لیکن اس کی موت ہوچکی تھی۔ پولیس نے متوفی ارون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں