پرتاپ گڑھ، اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ رانی گنج پولیس نے جمعرات کو افیم کی غیر قانونی کاشت کرنے والے مطلوب تین حقیقی بھائیوں سمیت چار ملزمین کو ماں باراہی دیوی دھام ریلوے اسٹیشن سہ راہے سے گرفتار کر جیل بھیجا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ستپال انتل نے جمعرات کی شام بتایا کہ تھانہ رانی گنج پولیس سب انسپکٹر اجیت کمار یادو و ٹیک سنگھ مع فورس تلاش کے دوران مخبر کی اطلاع پر افیم کی غیرقانونی کاشت کرنے والے جرائم نمبر 52/2023 دفعہ 8 بی / 18 سی این ڈی پی ایس ایکٹ سے متعلقہ مطلوب صفیر احمد ،شکیل احمد و نفیس احمد ولد عثمان غنی ساکنان چکسارہ و سنجے موریہ ساکن داندو پور تھانہ رانی گنج سمیت چار ملزمین کو ماں باراہی دیوی دھام ریلوے اسٹیشن موڑ سہ راہے سے گرفتار کیا ۔پولیس نے قانونی کارروائی کر چاروں ملزمین کو جیل بھیجا ۔
یواین آئی -ع کریم خاں