ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد کی موت، ایک زخمی

ستنا، مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے میہر تھانہ علاقے میں ٹرک کی موٹر سائیکل کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کل میہر تھانہ علاقہ کے دسئین پور گاؤں کے نزدیک ایک موٹر سائیکل، مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون ترلوچن بنکر (32) اور اس کی 12 سالہ بیٹی رادھا بُنکر کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ متاثرہ کا شوہر رام داس بنکر شدید زخمی ہوگیا، جسے میہر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں