نابالغ طالبہ سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ستنا، مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے چترکوٹ میں سولہ سالہ اسکول کی طالبہ کی عصمت دری کے معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم متاثرہ کا ہم جماعت ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز متاثرہ لڑکی کی جانب سے تھانے میں 10 ستمبر کے واقعے سے متعلق شکایت درج کرائی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے زیادتی کرنے والے ہم جماعت کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے دن طالبہ کوچنگ گئی تھی، جہاں ملزم نے اس کی عصمت دری کی۔ ملزم نے واقعے کی ویڈیو بنا لی تھی۔

مجرم لڑکے نے یہ ویڈیو اپنے دوستوں کو دے دی تھی۔ اس کی اطلاع ملنے پر متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ نے کل پولیس کو اطلاع دی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کر رہی ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں